جیکب آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کا رہائشی جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود اناج منڈی اور ویگن اسٹینڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی سائت علی ڈومکی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، واقع کے بعد پولیس نے لاش کو ضروری کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر ہوا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں