گڈاپ واقعہ پر بحریہ ٹاؤن کے سیکورٹی انچارج کیپٹن (ر)عامر کیخلاف مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملیر کے علاقے کاٹھوڑ میں بحریا ٹاٶن انتظامیہ کی طرف سے کمال خان جوکھیو گوٹھ پر قبضے کی کوشش اور بحریا ٹاٶن کے مسلح گارڈز کی فاٸرنگ سے چار افراد کے زخمی ہونے کے بعد سندھ حکومت سرگرم ہوٸی۔ رات گٸے ملیر سے منتخب رکن قومی اسیمبلی جام عبدالکریم جوکھیو، صوباٸی اسیمبلی کے ارکان سلیم کلمتی، ساجد جوکھیو کے ہمراہ صوباٸی وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین نے جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور بعد میں کاٹھوڑ کے متاثرہ گوٹھوں کا دورہ کیا۔ جہاں مقامی افراد نے صوباٸی وزیر کے سامنے شکایات کےدفتر کھول دٸے۔ جس پر صوباٸی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے واضح ہدایات ہیں کہ ملیر میں کسی سے نا انصافی ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روینیو و پولیس افسران سے واقعات کے تفصیل طلب کی ہیں، جس کے بعد ملیر کی عوام کا مسٸلا حل کرینگے۔ دوسری طرف متعلقہ اداروں نے الگ الگ نوٹیفکیشنز کے زریعے، مختیار کار سب ڈویزن گڈاپ عبدالحق چاوڑو اور گڈاپ تھانے کے ایس ایچ او شعور خان بنگش کو معطل کردیا گیا۔ اور پ پ رہنما مجاھد جوکھیو اور تحریک انصاف ملیر کے سابق صدر قادر بخش کلمتی کی کوششوں سے تھانہ گڈاپ سٹی میں گذشتہ روز زخمی ہونے والے جانشیر جونیجو کی مدعیت میں بحریا ٹاٶن کے سیکیورٹی انچارج کیپٹن(ر) عامر کے خلاف ایف آٸی درج کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں