پاکستان کے شہرہ آفاق گائنا کو لجسٹ ڈاکٹر فریدون سیٹھنا چل بسے

کراچی(انتخاب نیوز)پاکستان کے شہرہ آفاق گائنا کو لجسٹ ڈاکٹر فریدون سیٹھنا چل بسے انکی عمر 80 سال سے زائد تھی وہ طویل عرصہ سے لیڈی ڈفرن ہسپتال کے سپرٹینڈنٹ تھے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے بچے ان کے ہسپتال میں پیدا ہوئے تھے وہ آج کل ایک جدید تولیدی مرکز چلار ہے تھے ان سے علاج کروانے دنیا بھر سے خواتین آتی تھیں۔انہوں نے لیڈی ڈفرن ہسپتال کو اسٹیٹ آف آرٹ ادارہ بنایا جہاں امیر و غریب کا اعلاج کسی امتیاز کے بغیر ہوتا تھا۔انہیں جو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی وہ کسی اور پاکستانی معالج کے حصے میں نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں