ملکہ برطانیہ کے کزن پر پیسوں کے عوض روسی صدر تک رسائی کی پیش کش کے الزامات

لندن(انتخاب نیوز)دو معروف برطانوی نشریاتی اداروں کی تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے کزن شہزادہ مائیکل آف کینٹ پیسوں کے عوض لوگوں کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن تک رسائی دینے کی پیش کش کرتے رہے ہیں۔شہزادہ مائیکل آف کینٹ سابق برطانوی بادشاہ جاج پنجم کے پوتے اور حالیہ ملکہ برطانیہ کے کزن ہیں۔78 سالہ مائیکل آف کینٹ اپنی شادی سے قبل 1978 میں بادشاہت کے حوالے سے 8 ویں نمبر پر تھے مگر کیتھولک مسیحی لڑکی سے شادی کرنے کے بعد ان کا بادشاہت سے کردار ختم ہوگیا تاہم بعد ازاں بادشاہت ایکٹ کے بعد ان کی شاہی تخت میں واپسی ہوئی۔مائیکل آف کینٹ اس وقت بھی برطانوی شاہی خاندان کا حصہ ہیں اور شاہی فرد ہونے کے ناطے انہیں علامتی شاہی عہدے بھی حاصل ہیں اور وہ اس وقت بھی 2 درجن کے قریب شعبوں میں مختلف اداروں اور تنظیموں کے پیٹرن اور علامتی سربراہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں