حب، مری آباد گردنواح میں جرائم کی واردات سے مکین پریشان، نوٹس لینے کا مطالبہ

اہلیان مری آباد میر ہزار خان گوٹھ نے کہا ہے کہ حب شہر سمیت دیگر مختلف علاقوں میں روز بہ روز بڑھتے ہوئے وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ دن دہاڑے بڑھتے ہوئے واردات سے معصوم شہریوں کی نہ جان محفوظ ہیں اور نہ مال، عوام پریشان ہے۔ پولیس انتظامیہ شہریوں کو تحفظ دینے سے مکمل طور پر ناکام ہے۔ چوروں کا سرعام گھومنا پھرنا پولیس انتظامیہ کے منہ پر تمھانچہ ہے۔ اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔

دن دہاڑے حب شہر کے اندر اور حب کے دیگر علاقوں میں خاص طور پر مری آباد میر ہزار خان گوٹھ میں سرعام لوٹ ماری کرنا، بکریاں چُرانا اسطرح کے واردات رونما ہونے سے یہ بات واضح ہوتا ہے کہ پولیس انتظامیہ یا تو چوروں اور ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہے یا کہ انہیں براہ راست پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔

دو موٹر سائیکل CG-125 پر سوار ڈاکو دن دہاڑے شہریوں کو لوٹنے کے بعد بائی پاس سے ہوتے ہوئے زہری گوٹھ کے راستے سے گزرتے ہیں اور کوہ بلوچ جنگی خان گوٹھ سے نکل کر نہر کے راستے میں جاتے ہوئے بائی پاس سے فرار ہوتے ہیں۔ اور کبھی کبھار بائی پاس سے ہوتے ہوئے رئیس گوٹھ کی طرف نکل جاتے ہیں حالانکہ اسی بائی پاس پر پولیس چوکی سمیت ایف سی چیک پوسٹ بھی موجود ہیں۔ بار بار شکایت کرنے کے باوجود بھی پولیس انتظامیہ کی طرف سے چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی پولیس کے طرف سے ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

یاد رہے علاقے کے مکینوں نے کئی بار پولیس کو اطلاع دی ہے لیکن پولیس کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتا۔ حالانکہ بائی پاس پر ایک پولیس چوکی بھی قائم ہے لیکن چور چوری کرنے کے بعد وہاں سے کیسے فرار ہونے میں کامیاب ہوتے ہیں؟
تین واقع پہلے ہوچکے ہیں جن کا شکایت ہم پولیس، ایف سی سیمت تمام گوٹھ والوں کو کرچکے ہیں۔ اور تمام گوٹھ والوں کو مطلع کرچکے ہیں کہ غیر متعلقہ افرادوں کا مری آباد میں داخلہ سختی سے منع ہے۔

آج بروز منگل 2020/ 05/ 11 دو بجے پھر سے دو موٹر سائیکل سوار چوروں نے ہمارے علاقے مری آباد میر ہزار گوٹھ میں سرعام بکری چُرانےکی کوشش کی جس سے علاقہ مکینوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر ہاتھا پائی اور مزاحمت کے دوران چوروں نے فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اور سیدھا بائی پاس کا روڈ اختیار کرکے رئیس گوٹھ کے طرف چلے گئے۔ سیدھا روڈ پر ہتھیار اُٹھا کر سرعام ڈکیتی کرکے فرار ہونا حب پولیس کی نااہلی کی عکاسی کرتا ہے۔

ہم علاقے کے دیگر مکینوں خاص کر جنگی خان گوٹھ، زہری گوٹھ ، پتھر کالونی ، فقیر کالونی کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے غیر متعلقہ افراد پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ چوروں کو سرعام شہریوں کو لوٹنے کا موقع نہ مل سکے۔ اسکے علاوہ ہم پولیس انتظامیہ سے بھی پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ چوری اور ڈکیتی کے واردات کی روک تھام کیلئے ایکشن لیں اور علاقے میں چوروں کا صفایا کریں تاکہ شہریوں کی جان ومال محفوظ ہوں۔ وگرنہ چور علاقے کے مکینوں کے ہاتھ آئے تو انکو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ کیونکہ ہم اپنی دفاع خود جانتے ہیں۔ البتہ پولیس کے ہوتے ہوئے اسطرح کے واردات کا رونما ہونا پولیس پر سوالیہ نشان ہے۔

ہم پولیس انتظامیہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنا فرض نبھا کر علاقے کے مکینوں کی جان ومال کو تحفظ کریں۔ اگر پولیس کی موجودگی میں اسطرح کے واقعات رونما ہوئے تو ہم اس جرم میں پولیس انتظامیہ کو برابر شریک سمجھتے ہیں۔ اور تمام لوگوں کو سختی سے خبردار کرتے ہیں کہ مری آباد میرہزار خان گوٹھ میں غیر متعلقہ افراد کا آنا سختی سے منع ہے اور بائی پاس پر رُک کر تصاویر نکالنا اور بیٹھنا سختی سے منع ہے اس کے باوجود بھی کوئی غیر متعلقہ افراد ہمارے علاقے مری آباد میر ہزار خان گوٹھ میں داخل ہوگا وہ اپنا ذمہ دار خود ہوگا تمام غیر متعلقہ افراد کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں