شمالی وزیرستان میں چاند نظر آ گیاٗ کل عید منائینگے،محسن داوڑ

وانا:پی ٹی ایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتےہوئے کہا ہے شمالی وزیرستان کے علاقہ خیدر خیل میں شوال کا چاند نظر آیا ہے اور اس حوالے سے 20 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں، ہماری دعائیں لاپتہ افراد اور ماورائے عدالت قتل ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، اور خطے میں قیام امن کے لیے دعا کرتے ہیں، شمالی وزیر ستان کے گائوں حیدر خیل کے تمام علماء نے چاند دیکھنے کے لیے آج 11 مئی کو اجلاس طلب کیا تھا۔ میرعلی خیدر خیل میں آج 29واں روزہ تھا اس لیے وہاں کے مختلف علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر علماء نے کل وزیرستان میں عید کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ پورے 30 روزے رکھنے کے بعد سعودیہ میں جمعرات 13 مئی کو عید الفطر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں