جمعیت پارلیمانی ارکان صوبائی حکومت کے کسی بھی ورکنگ کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ،جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈک سٹاف کے خلاف حکومتی کاروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈک سٹاف کے لئے حفاظتی انتظامات کو حتمی اور یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے لیکن حکومت نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈک سٹاف کے جائز مطالبات کو تسلیم اور پورا کرنے کے بجائے تشدد، لاٹھی چارج اور گرفتاری پر اتر آئے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ صوبہ بھر کے مریضوں کا علاج و معالجہ کی تعلق محکمہ صحت کے فرائض میں شامل ہیں لیکن جب تک محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹروں اور اہلکاروں کی حفاظت یقینی نہیں بنایا جاتا ہے اس وقت تک کرونا وائرس جیسے عالمی وبا سے نمٹنا مشکل نہیں ناممکن ہے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹر اور پیرامیڈک سٹاف کے خلاف حکومتی کاروائی روک دیں اور اس کے حفاظت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔جب تک صوبائی حکومت ڈاکٹروں اور پیرامیڈک سٹاف کے حفاظت یقینی نہیں بناتی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے پارلیمانی ارکان صوبائی حکومت کے کسی بھی ورکنگ کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں