کورونا لیبارٹری میں تعینات پروفیسر پر ٹیسٹ رپورٹس میں من مانی کے الزامات ہیں،پی ایم اے
کوئٹہ:پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فرید سمالانی منعقد ہوا اجلاس میں کل ڈاکٹروں پر پولیس کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ جہاں پورا دنیا میں ڈاکٹر اور طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے وہیں ہمارے ہاں ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج اور قید کیا جا رہا ہے طبی عملے کو پی پی ا ی کٹس کی فراہمی کاان کا مطالبہ بالکل جائز ہے حکومت گرفتار ڈاکٹرز کو فوری طور پر رہا کرے۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تجاویز مرتب کی گئی جن کو فوری طور پر ارباب اختیار کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ طور پر ہونے والے فیصلوں میں کہا گیا ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فوری طور پر حفاظتی ساز و سا ما ن فراہم کیا جائے بصورت دیگر طبی عملہ ان حالات میں کام کرنے سے قاصر ہوگا فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم کورو نا لیبارٹری کو پروفیسر ندیم صمد صاحب جیسے ٹیکنیکل بندے کے زیر نگرانی چلایا جائے کیونکہ بلوچستان یونیورسٹی سے لائے گئے پروفیسر پر لیب رپورٹس میں من مانی تبدیلی کے الزامات ہیں اور وہ جدید پی سی آر مشین چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے ہسپتالوں میں انسینیریٹرز کو فعال کیا جائے اور پراپر ویسٹ مینجمنٹ پلان کے تحت ہسپتال کے ویسٹ کو ڈسپوز کیا جائے۔ ایم ایس ڈی میں کھڑی ہسپتال کا کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو فوری طور پر استعمال میں لایا جائے میونسپل کارپوریشن کوئٹہ شہر کی تمام گلی کوچوں میں کچرہ دان رکھوائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ روزانہ کی بنیاد پہ کچرا اٹھایا جائے موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں کام کرنے والے طبی عملے کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے اور ان کے لئے سپیشل انشورنس پیکیج کا اعلان کیا جائے لیب کٹس وافرمقدارمیں فراہم کی جائیں جن علاقوں سے کمیونٹی کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ان تمام علاقوں کے افراد کا ٹیسٹ کیا جائے۔ ااور ٹیسٹ کی رپورٹس کو پبلک کیا جائے۔ بی ایم سی اور سول اسپتال میں کام کرنے والے پیتھالوجسٹس کو کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں تعینات کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سکریننگ کو یقینی بنایا جائے کورونا کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی مرتب کردہ تمام گائڈلائنز اور پروٹوکولز کو شائع کرکے ان پر فوری طور پر عملدرآمد کیاجائے ہسپتالوں کے داخلی راستوں پر triage فیسیلٹی قائم کی جا ئے ہسپتالوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ڈس انفکشن اسپرے گیٹس لگائے جائیں۔او پی ڈی سروس کو بند کر کے ٹیلی میڈیسن کی سہولت کے انتظامات کیے جائیں تاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کی کم سے کم آ مد کو یقینی بنایا جا سکے عوام کو صحت کے حوالے سے درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر کے تمام اسپتالوں میں وسیع تر عوامی مفاد میں ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔