خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنا ہو گی،مریم اور نگزیب

اسلام آباد ,ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اور نگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر کہاہے کہ خود احتسابی عمران صاحب کو اپنے اور بزدار صاحب سے شروع کرنی ہو گی۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ بطور وزیراعظم، کابینہ کے چیئر اور چیئرمین ای سی سی رپورٹ میں درج تمام فیصلوں کی منظوری عمران صاحب نے دی۔ انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ میں درج تمام فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب نے کئے۔ انہوں نے کہاکہ خود احتسابی کا ڈرامہ کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا،خود احتسابی صرف تب ہو گی جب نیب چیئرمین عمران اور بذدار صاحب کو گرفتار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزراء کو ایک عہدہ سے ہٹا کے دوسرے عہدے پر بٹھا دینے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ لیکڈ رپورٹ کو خود رپورٹ پبلک کرنے کا ڈرامہ کرنے سے خود احتسابی نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں