بلوچستان: متعدد اضلاع میں موسم گرم اور خشک رئیگا
کوئٹہ:وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم گرم و خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اورموسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیار ت،پشین،قلعہ سیف اللہ،بارکھان سمیت شمالی پہا ڑ ی علاقوں میں مطلع صاف تاہم شمالی پہاڑی علاقوں میں صبح کے و قت موسم میں خنکی برقرار رہے گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے۔
Load/Hide Comments


