حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
کوئٹہ، حکومتی کمیٹی کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کردی، منگل کی شب صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی بلال کاکڑ، اور صد، ینگ ڈاکٹر ز ایسو سیا یشن ڈاکٹر یاسر خان اچکزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 5 رکنی کمیٹی نے ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں سے کامیاب مذاکرات کئے کیونکہ کورونا وائرس پورے دنیا کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے اس جنگ میں ڈاکٹر ز پیرا میڈیکس فرنٹ لائن پر ہے گزشتہ روز جو کچھ ہوا اس پر ہم معذرت خوا ہیں ایک کمیٹی انکوائری کرے گی جو بھی زمہ دار ہو اس کو سزا ملے گی صوبائی حکومت کٹس سمیت دیگر آلات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی صدر ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن یاسر خان اچکزئی نے حکومتی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکے مطالبات سنے اور انہیں حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی جس پر ااج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں امید ہے کہ صوبائی حکومت اپنا وعدہ پورا کرے گی ہمیں کٹس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی کورونا وائرس کے حوالے سے شروع دن سے ہونے والے مطالبات پیش کئے اس لئے مجبوراً احتجاج کا فیصلہ کیا پریس کانفرنس سے بلال خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے داکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔