کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اپنی جائے تعیناتی کی بجائے کوئٹہ میں موجود

کوئٹہ:محکمہ صحت میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر مخصوص علاقوں کے لیے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اپنی جائے تعیناتی کی بجائے کوئٹہ میں موجود ہیں، جبکہ ان میں سے کچھ تو ملک سے باہر بھی ہیں اور تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں منظور شدہ آسامیوں سے زیادہ ڈاکٹرز تعینات ہیں جبکہ صوبے کے 300 سے زائد بنیادی مراکز صحت میں کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت نے جعلی تعیناتی کے آرڈرز پر اے جی آفس سے تنخواہیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کا سراغ لگایا ہے اور غیر مصدقہ ڈاکٹروں کی تنخواہیں بھی بند کی گئی ہیں اس امر کا معزز عدالت نے بھی نوٹس لیا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان ایسے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کے لیے نیب اور اینٹی کرپشن پر مشتمل جوائنٹ انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا جائزہ لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں