مسلسل5دنوں سے امداد فراہم کررہے ہیں، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے مدد نہیں لی، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قائدین و کارکنان کورونا وائرس کے عالمی وبا کے خلاف کوئٹہ شہر اور اپنے علاقوں و حلقوں میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے غربت، تنگ دستی کے مارے عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی اشیا کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس مقصد کیلئے پارٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت جو ذمہ داری اٹھا رکھی ہے اس میں مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد کی مالی تعاون کی بڑی ضرورت ہے پارٹی کے مرکزی دفتر سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں سے مسلسل امدادی کام جاری ہے جس میں پارٹی قیادت اور کارکنان دن رات مستحق غریب افراد کو اشیائے ضرورت انکے گھروں میں فراہم کررہی ہے ہمارے اختیار کردہ طریقہ کار میں ایک طرف مستحقین کی عزت نفس اور وقار کا خیال رکھا جاتا ہے وہی ہماری کوشش ہے کہ امداد اصل حقدار تک پہنچ سکیں بیان میں کہا گیا کہ اس امدادی کاروائی کے دوران این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے سے کسی قسم مالی یا اشیائے ضرورت کی امداد نہیں لی گئی ہے بلکہ تمام اجناس اعلی معیار کی خریداری کرکے غربا، مساکین، بیواوں، اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کو فراہم کی گئی ہے بیان میں کہا گیا کہ سرکاری طور پر امداد کی فراہمی کو مستحقین اور حقداروں تک پہنچانے کیلئے پارٹی قیادت و کارکنان کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے پارٹی کسی نام و نمود کے بغیر اپنے شہر اور اپنے عوام کو انکا حق پہنچانے کیلئے تک و دو کررہی ہے ہم عوام سے مکمل تعاون کا طلبگار ہونے کے ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں احتیاط اور فاصلوں کے قیام ہجوم سے دوری اور زیادہ وقت گھروں میں گزارنے کی اپیل کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں