کرونا، لیبارٹری کے لیے اشیاء کی خریداری پوری گنجائش کے مطابق کی جائے، بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ:بلو چستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دورکنی بنچ نے کورونا وائرس کیلئے حکومتی اقدامات اور اس سے متعلق دیگر معاملات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ ایم ایس فاطمہ جناح چیسٹ جنرل ہسپتال نے معزز عدالت کو بتایا کہ سابقہ ڈی جی ہیلتھ نے سنس ٹیک فاسٹ رئیل ٹائم مشین کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے خریدی تھی۔لیکن ٹیسٹ کے مقصد کیلئے جوکٹس کمپنی نے فراہم کرنی تھی وہ نہیں کی گئی کمپنی مشین انسٹال کرنے کے ساتھ ساتھ اسے چلانے کیلئے عملے کی ترتیب کی بھی ذمہ داری تھی مگر یہ چیز یں نہ ہوسکی انہوں نے بتایا کہ اس کے باوجود اس ماہ ضروری اشیاء کی فہرست ڈی جی ہیلتھ کو فراہم کی گئی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا اگر یہ ضروری اشیا فراہم نہیں کی گئیں تو لیبارٹری چلانے میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ایڈوکیٹ جنرل اور ڈی جی ہیلتھ نے معزز عدالت کو بتایا کو وہ اس ضمن میں ایک میٹنگ ایم ایس فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال اور لیبارٹری سرپرست ڈاکٹر پروفیسر عبدالمالک ترین سے کریں گے ڈی جی ہیلتھ نے معزز عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ فاطمہ جناح جنرل چیسٹ ہسپتال اور لیبارٹری کی مینجمنٹ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے جس پر معزز عدالت نے کہاکہ لیبارٹری کیلئے اشیاء کی خریداری پوری گنجائش کے مطابق کی جائے جس میں اسٹوریج کیپسٹی اور ضروری درکاردرجہ حرارت کومد نظر رکھا جائے معزز عدالت نے فاضل ایڈوکیٹ جنرل کو آئندہ پیشی پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت کی اور کہاکہ سپیشل سیکریڑی صحت اور ایڈوکیٹ جنرل کے علاوہ ہر افسر کو عدالت میں پیش ہونیکی ضرورت نہیں ہے مزید برآں معزز عدالت نے حکم نامے کی کاپی سیکریڑی ہیلتھ سیکریڑی ایجوکیشن،ڈی جی ہیلتھ ڈی جی پی ڈی ایم اے تمام کمشنر ز آئی جی اوز ایڈوکیٹ جنر ل کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں