کرونا پورا ملک کا مسئلہ ہے ملکر لڑیں گے،عمران خان
کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا پورا ملک کا مسئلہ ہے ملکر اس کیخلاف لڑیں گے میرا بلوچستان آنے کا مقصد ہی تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات سے عوام بچانے اور لوگوں مدد فراہم کریں 14 تاریخ کو مجموعی فیصلہ ہوگا کہ کونسا شعبہ کھول دینا چاہئے ہمارے پاس وسائل بھی نہیں مغرب کو بھی پریشانی ہے صرف چین اس حوالے سے کامیاب ہوا بلوچستان میں غربت سب سے زیادہ ہے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے کوشش کی گئی کہ یہاں کے عوام کو بہت کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین کو 12 ہزار روپے فراہم کررہے ہیں ملک میں 16 ہزار پوائنٹس سے پروگرام کا آغاز کررہے ہیں
Load/Hide Comments