نجی سکولز فیس کی وصولی کے لیے والدین کو تنگ کررہے ہیں، بی ایس او پجار
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ و ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولوں نے عدالتی فیصلے کے باوجود بھی موسم سرما کے تعطیلات کے فیس وصول کیے اور اب جب عالمی وبا نول کرونا وائرس کی وجہ سے اسکول و کالج بند ہے تو اب بھی والدین کو فیس کے لیے تنگ کیا جارہا ہے عدالتی فیصلوں کو حکومتی ارکان لاگو کرنے اور ان پر عوام کو عمل کروانے کی کوشش ہی نہیں کرتے بیان میں مذید کہا کہ آن لائن کلاسز سے کے حق میں ہے لیکن بلوچستان کے کہی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں اور پرائمری کے بچے کو آن لائن کلاسز کی سمجھ بھی نہیں ہمارہ مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں مکران اور قلات ڈویژن کے کہی اضلاع میں جن میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے اس کو فوری بحال کیا جاے اور اسکول سطح کے بچوں کے لیے آن لائن کلاسز کا مطلب فیس بٹورنا ہے جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومتی ارکان کو چاہئے کہ وہ عدالتی فیصلے کو لاگو کرے اور اسکول مالکان کے لئے پیکچ کے ساتھ ان کو پابند کیا جاے کہ وہ بچوں سے فیس وصول نہ کرے بیان میں مذید کہا ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا اظالا کیا جائے اور تشدد کرنے والے غنڈوں کے خلاف فوری کاروائی ہو۔