کوئٹہ کراچی شاہرہ کا دورایہ وزیراعظم کا بلوچستان سے دلچسپی کا ثمر ہے، پا کستان تحریک انصاف

کوئٹہ:کوئٹہ کراچی شاہرہ کا دورایہ وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان سے دلچسپی کا ثمر ہے جو بلوچستان کے عوام کا دیرانہ مطالبہ تھا پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہ کوئٹہ تا کراچی شاہراہ کا ڈبل ہونا بہت خوش آئند اور تاریخی اقدام ہے جو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بلوچستان کی ترقی اور پسماندگی دورکرنے کے حوالے سے خصوصی دلچسپی ظاہر کرتا ہے یہ وہ کارنامہ ہے جس سے بلوچستان کے نام نہاد سیاستدانوں نے اس صوبے پر 74 سال حکومت کرنے کے باوجود بھی اس عوامی منصوبے پر کام نہیں کیا عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے اپنے پہلے دور حکومت میں تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود جہاں ایک طرف بلوچستان کو سات سو ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا تو دوسری طرف کوئٹہ تا کراچی شاہراہ ڈبل کرنے کے لئے عملی طور پی ایس ڈی پی پلس سے فنڈز منظور کیا اور جس پر اسی سال کام شروع کروانے کا تاریخی اقدام بلوچستان اور بلوچستانی عوام سے محبت اور دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسکے مثبت نتائج ٹرانسپورٹ اور معاشی میدان میں دیکھائی دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں