کوئٹہ، چائلڈ پورنوگرافی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو3سال قید45ہزار جرمانے کی سزا

کوئٹہ:کوئٹہ میں چائلڈ پورنوگرافی کا جرم ثابت ہونے پر کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے مجرم کو تین سال قید اور 45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ سے تعلق رکھنے والا ٹیکسی ڈرائیور علاؤالدین کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر اسکی ویڈیوز سوش میڈیا پر شیئر اوراسے بلیک میل کر رہاتھا جس پر بجی کے والدین کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو رپورٹ درج کروائی گئی ایف آئی اے سائبر کرائم تھانہ کے ایس ایچ اور عابد نے مقدمہ نمبر 6/2020درج کر ملزم کوگرفتار کرلیا پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ 7احترام الحق نے پری وینشن آف الیکٹرنک کرائمز ایکٹ 2016کی شق 21,22,224 کے تحت جرم ثابت ہونے پر مجرم علاؤ الدین کو تین سال قید اور 45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی اور ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ چائلڈ پورنوگرافی کا جرم ثابت ہونے کا یہ پہلا کیس ہے جس کی پیروی عمر گل نے کی جبکہ تحقیقات اسرار اللہ تاج کی جانب سے کی گئیں۔کیس کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر ارسلان منظور اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان کر رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں