اوستہ محمد، ایک اور بجلی کا فیڈر بند کردیا گیا، عوام کی شکایا ت سننے والا کوئی نہیں

اوستہ محمد:واپڈا والوں کی ہٹ دھرمی علی آباد فیڈر بند کر دیا علاقے لوگ گرمی میں بل بلا اٹھے لوگوں کو جان بوجھ کر کے تڑپایا جا رہا ہے کہ وہ بنگلوں کی حاضری بھریں، تفصیلات کے مطابق علی آباد فیڈر کے رہائشیوں نے شکایت کی کہ واپڈا والوں نے علی آباد فیڈر سے جان بوجھ کر کے زیا دتی کر رہے ہیں تاکہ عوام تنگ ہو کر بھوتاروں اور نتخب نمائندوں کے بنگلوں پر جائیں وہا ں سے فون کروائیں تاکہ ان کی سیا سی دکانداری چمکے لیکن یہ واپڈا ولوں کی بھول ہے انہوں نے کہا کہ علی آباد فیڈر کو بلا وجہ گھنٹوں کے گھنٹے بند کر تے ہیں جن کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فیڈر کی بجلی بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں