تربت میں ایک روزہ کتب میلے کا انعقاد، آرسی ڈی سی آبسر کا بھی ایک بک اسٹال لگایا گیا

تربت:سکول فار آل ویلفیئر آرگنائزیشن (ایس ایف اے)کی جانب تربت میں ایک روزہ کتب میلے کا انعقاد نوساچ اکیڈمی تربت میں کیاگیا، کتب میلے میں ایس ایف اے کی جانب مختلف پبلشرز کی کتابیں لگائی گئی تھیں جبکہ آر سی ڈی سی آبسرتربت نے بھی اپنا بک اسٹال لگایاتھا، اردو بلوچی کے علاوہ انگریزی کی کتابیں بھی دستیاب تھیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایف اے کے مرکزی کمیٹی کے رکن درویش عزیز نے کہاکہ ہماری کوشش اور جدوجہد کامقصد ایک علمی سماجی کی تشکیل ہے اور کتب بینی کو فروغ دینا ہے اس کا آغا ہم نے آج کردیاہے اور اسکو مزید وسعت دیں گے، انہوں نے کہاکہ ایس ایف اے بنیادی طورپر ایک سماجی تنظیم ہے جسکے قیام کا مقصد غریب طلبا کو پڑھاناہے اس مقصد کیلئے وسائل پیدا کرنا ہم اپنی زمہ داری سمجھتے ہیں کتب میلے میں فروخت ہونے والی کتابوں کے رقم کا ایک حصہ ہم غریب طلبا کو دیتیہیں اور ایک حصہ ہم ڈسکانٹ کی مدمیں اپنے قارائین کو دیتیہیں، انکا کہناتھاکہ کتب بینی کوفروغ دینے کیلئے ہم اس کو مزید وسعت دیکر کیچ کے مختلف علاقوں تک پھیلائیں گے، بک اسٹال میں نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھے جبکہ آرسی ڈی سی کیرکن سفرخان نے گفتگو کرتے ہوئے اطمینان کااظہار کیاکہ نوجوانوں کا رشتہ کتابوں سے آج بھی قائم ہے, انہوں نیکہاکہ آر سی ڈی سی, آبسرسمیت کیچ میں فلاحی کاموں کیساتھ کتب بینی کیفروغ پربھی کام کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں