نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

لاہور:موٹروے پولیس سنٹرل زون سیکٹر ٹو کے افسران نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ ترجمان سنٹرل زون کے مطابق موٹر وے پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک کار کو روکا،پوچھ گچھ ک دوران ڈرائیور گھبراگیا۔ کار کی تلاشی لینے پر 2نقلی نمبر پلیٹس،3موبائل فون اور شناختی کارڈ،لاہور اور کراچی کی جعلی کار رجسٹریشن بکس بھی برآمد کی گئیں، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ ملزمان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بین ا لصوبائی سمگلنگ کرتے ہیں۔دونوں ملزمان کو جعلی نمبر پلیٹس،رجسٹریشن بکس اور این سی پی کار سمیت ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں