کوئٹہ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کا کیسکو آفس کے سامنے دھرنا،روڈ بلاک

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن،سر کی روڈ،پشتون آباد،کچرہ روڈ کاکڑ کالونی، خوشحال روڈ،نواں کلی،لیبر کالونی ترین شہر المحافظ کالونی آخری اسٹاپ،کلی عمر کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی عوام کیلئے وبال جان بن گئی،تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن ٹاون میں اہل علاقہ نے کیسکوآفس کے سامنے احتجاجاََ دھرنا دیدیااور کیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین نے ٹائرجلاہ کر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،کیسکو کی جانب سے شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کے اوقات کار میں اضافہ کردیا بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہر میں پانی کا مسئلہ بھی سنگین ہوگیاانہوں نے کہاکہ جب تک بجلی کا مسلۂ حل نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گاعوامی و سماجی رہنما پشتون آباد وارڈ37سے حیدرمسلم کی قیادت میں احتجاج کیا گیامظاہرین سے پشتون آبادوارڈ 37،سر کی روڈ سے مظاہرین نے شرکت کی علاقے کی عوام نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ جاری ہے عوام پر ظلم برداشت نہیں کرسکتے ہم عوامی کی حقوق کیلئے جہدوجہد جاری رکھونگا انہوں نے کہاکہ دن بھر میں ہر دس منٹ بعد بجلی بند کر دی جاتی ہے کیسکو حکام عوام کو گزشتہ تین روز سے طفل تسلیاں دے رہے ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے،صوبائی دارلحکومت میں بجلی کی یہ صورتحال ہے تو دیگر اضلاع میں کیا ہوگااگر بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہوں گے وزیر اعلی بلوچستان و دیگر حکام فوری طور پر مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔اسی طرح نوں کلی لیبر کالونی ترین شہر المحافظ کالونی آخری اسٹاپ اور کلی عمر اور عمر فیڈر کے بجلی کے بار بار جانے سے لوگ پریشان ہوچکے ہے اور اس گرمی میں رات کے وقت پورے عوام کی نیند حرام کر دیا ہے اور پورے عمر فیڈر کے بجلی بار بار انکھ مچولی کا کھیل شروع ہوا ہے اور پورا عوام عمر فیڈر کے اس رویے سے تنگ آچکا ہے اور آج مختلف علاقے مکین نے مختلف مساجد میں اعلان ہوا ہے کہ اگر عمر فیڈر کے اعملہ باز نہیں آیا تو نواں کلی اور ایر پورٹ روڈ پر احتجاج کرینگے عمر فیڈر کے بجلی نہ دینے پر مجبور عوام سڑکوں پر نکل آئے گے اور خدا را اس عوام پر رحم کرے تاکہ اپنی زندگی ارام سے گزار سکیں اور رات کو آرام کی نیند سے سو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں