پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن,سمندر میں پھنسے 5ماہی گیروں کو بچا لیا گیا

سمندر میں پھنسے پانچ (05) ماہی گیر بھائیوں کی قیمتی زندگیاں بچالی گئیں مورخہ 09 جون 2021 کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ (ایف آر بی) کو جو کہ معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھی اس کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ال عالم بیگ (رجسٹریشن نمبر BFD – 14237) نامی ماہی گیرکشتی جو کہ گوادر سے مچھلی کے شکار کے لئے نکلی تھی اس وقت سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بییارومددگار کھڑی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فی الحال سمندر کا موسم بڑی لہروں اور تیز ہواوں کے باعث معتدل حد تک نا ہموار ہے۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لئے فوری روانہ ہوئی۔ موقع پر پہنچ کر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اورطبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں کشتی ک ٹو کر کے مزید معاونت کے لئے سر بندر پہنچادیا گیا۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں