ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے انفراسٹرکچر شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 244ارب کے فنڈز مختص

اسلام آباد:آئندہ مالی سال 2021-22 میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے انفراسٹرکچر شعبے کے ترقیاتی منصوبوں موٹرویز، ہائی ویز، بین الصوبائی سڑکوں کی تعمیر، ایئرپورٹس اور ریلوے کے منصوبوں کیلئے 244 بلین کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق خیبر پاس اکنامک کوریڈور کے پراجیکٹ کیلئے 8.5 بلین، سکھر حیدرآبادر موٹر وے کی زمین کی خریداری کیلئے 4.6 بلین، ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر کیلئے 2.1 بلین، 210 کلومیٹر این۔ 50 یارک ساگو ڑوب کیلئے 1.6 بلین، ایم 8 خوشاب آواران خضدار سیکشن ٹو168 کلومیٹرکی تعمیر کے لئے 1.5 بلین، چترال بونی مستور شندور سڑک کیلئے 2 بلین اور پنجاب میں موٹروے سے منسلک سڑکوں کی تعمیر، مین لائن ون ریلوے منصوبے کیلئے 6.2 بلین اورگوادر ایئرپورٹ کیلئے 1.1 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں