انسانی حقوق ڈویژن کی 10 جاری اور 3 نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 279.200 ملین روپے کے فنڈزمختص

اسلام آباد:آئندہ مالی سال 22-2021کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انسانی حقوق ڈویڑن کی 10 جاری اور 3 نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 279.200 ملین روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق 10 جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 225.600 ملین روپے جبکہ 3 نئی سکیموں کیلئے 53.600 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (ایچ آر آئی ایم ایس) کے قیام کیلئے 29.300 ملین روپے، انسانی حقوق کی آگاہی پروگرام کیلئے 36 ملین روپے، اسلام آباد میں ٹرانس جنڈر پروٹیکشن سنٹر کے قیام کیلئے 15.800 ملین روپے، لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں انسانی حقوق کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ کے مضبوط بنانے کیلئے 26.500 ملین روپے اور دیگر منصوبوں کیلئے بھی رقوم مختص کی گئی ہے۔اسی طرح تین نئے منصوبوں کے تحت وزارت انسانی حقوق میں پراجیکٹ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) کے قیام کیلئے 25 ملین روپے،خیبرپختونخوا کے ضم ہونے اضلاع میں انسانی حقوق کے سب آفس کے قیام کیلئے 23.600 ملین روپے،ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سپیشل ایجوکیشن میں پراجیکٹ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کیلئے 5 ملین روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں