کوئٹہ میں پی پی پی کا گرینڈ شمولیتی جلسہ ہوگا،بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی میں بلوچستان کے سابق سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا شمولیت کا فیصلہ گرینڈ شمولیتی جلسہ کوئٹہ میں ہوگا جس سے پیپلز پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹوزردار ی شرکت اور خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے 15جون کو کوئٹہ میں نواب ثناء اللہ زہری اور اپنے ہم خیال ساتھیوں اور مسلم لیگ(ن) سے مستعفیٰ ہونے والے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس سے قبل ہم خیال ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائیگا جس کے بعد آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل،پیپلز پارٹی میں شمولیت فیصلے پر ہم خیال ساتھیوں کو اعتماد میں لیا جائیگا اس موقع پر نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے لئے گرینڈ شمولیتی جلسے کا اعلان بھی کیا جائیگا جس میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کو مدعو کیاجائیگا،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کے علاوہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی نواب ثناء اللہ زہری اور جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں