بلوچ قومی تحریک کے اہم رہنماء میر جمعہ خان بلوچ انتقال کرگئے

دبئی(انتخاب نیوز)بلوچ قومی تحریک کے اہم رہنماء میرجمعہ خان بلوچ یواے ای میں انتقال کرگئے وہ کافی عرصے سے یہاں مقیم تھے جمعہ خان کا تعلق کلانچ سے تھا انہونے نے تعلیم کراچی سے حاصل کی 1958 ء میں جب حریت پسند رہنماء داد شاہ کی بہن کو پا کستانی حکومت نے گرفتار کرکے ایرانی حکومت کے حوالے کیا تو جمعہ خان بلوچ نے اپنی تحریک کا آغاز کیا انہوں نے پہلا احتجاج کراچی میں کیا جس کے بعد وہ ایران چلے گئے جہاں انہوں نے بلوچ لبریشن فرنٹ کی بنیاد رکھی اور ایرانی حکومت کیخلاف گوریلا جنگ شروع کی گرفتاری کے بعدوہ عراق چلے گئے جہاں سے انہوں نے وائس آف بلوچ ریڈیو قائم کیا عراق کے حالات خراب بعد میرجمعہ خان بلوچ یو اے ای آگئے جہاں وہ اپنے موت تک مقیم رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں