کیسکو اپنے صارفین کو نہ جانے کس جرم کی سزا دے رہا ہے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سخت ترین گرمی کے ایام میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بالخصوص عملدار روڈ اور ملحقہ علاقوں،ہزارہ ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، اے ون سٹی، پشتون باغ، خروٹ آباد، کلی کھیازئی، کرانی،کلی کرانی، نیو ہزارہ ٹاؤن اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو اپنے صارفین کو نہ جانے کس جرم کی سزا دے رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ سخت ترین گرمیوں میں 100فیصد واجبات ادا کرنے والے شہریوں کو اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ایک سزا لگتی ہے کہ ان پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی مسلط کی جائے جس میں دن رات کی کوئی تخصیص نہ ہو اس وقت ہزارہ ٹاؤن میں بجلی ایک آدھے گھنٹے کیلئے کیا آتی ہے کسی کو معلوم نہیں جبکہ عملدار روڈ اور گردونواح کے علاقوں میں آدھی رات کو بھی اچانک بجلی بند کرکے صارفین کے صبر کا امتحان لیا جاتا ہے بیان میں کہا گیا کہ بجلی کی طویل اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے بجلی کیا تشریف لاتا ہے کہ لوگوں کو پینے کا پانی مل سکیں بجلی کے ذریعے کاروبار اور روزگار اسے منسلک حضرات کا روزگار چلے کسی کو کچھ پتہ نہیں ہوتا اگرچہ کی وفاقی وزیر توانائی نے جمعہ سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس پر عملدرآمد تو نہیں ہوسکا اگر عملدرآمد ہو بھی جاتا تو نامعلوم اسکا اطلاق کوئٹہ اور صوبے کے بجلی سے محروم لوڈشیڈنگ زدہ اضلاع پر بھی ہو جاتابیان میں کہا گیا کہ ایک تو مہنگی بجلی اس کے فراہمی میں بھی قوت الرجائی ایک طرف اس محکمہ کی بالادستی کو یقینی بنارہاہے تو دوسری طرف واضح ہورہاہے کہ بد انتظامی نے واپڈا کے تمام نظام کو حکومتی کنٹرول سے باہر نکال رکھا ہے اگر اس ادارے پر حکومتی گرفت ہوتی تو کم ازکم اسکی کچھ نہ کچھ اصلاح تو ہوجاتی جواب ناممکن لگ رہاہے بیان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ فوری طور پر کم کرکے عوام کو بجلی کی فراہمی کا مطابلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں