بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے وفاقی بجٹ میں اسکیموں کا شامل ہونا جام کمال کی کوششوں کا ثمر ہے، عارف محمد حسنی

دالبندین: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی جام کمال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور کوششوں سے وفاقی بجٹ میں میں صوبے کے دور دراز علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختلف 23 اسکیموں کو شامل کیا جانا وزیر اعلی کی سنجیدہ کوششوں کا ثمر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں ضلع چاغی کیلئے دو اہم سڑکوں کی تعمیر جس میں برابچہ تا چاربان تا آمری 110 کلومیٹر اور چاغی تا زاروچاہ کی تعمیر سے ایک طرف تو چاغی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا تو دوسری جانب سے ان سڑکوں کی تعمیر سے ضلع کے عوام کو سفری سہولیات بھی میسر ہوں گی، انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا ان دو سڑکوں کی تعمیر پہلے ہی جاری ہے جن پر تقریبا دس دس ملین لاگت تک رقم کی فراہمی سے ستر کلومیٹر تک سڑک تعمیر کیاگیا ہے اب باقی ماندہ سڑک کی تعمیر کیلئے وفاقی بجٹ میں فنڈز کا اجرا کروانا وزیر اعلی کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہے جس کے لئے ہم ضلع چاغی لوگ اور خصوصا بارڈر سے ملحقہ علاقوں کے عوام نے صوبائی کابینہ اور وزیر اعلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پکی اور کشادہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے چاغی اور خصوصا بارڈر سے ملحقہ علاقوں کے لوگ بہت سے مشکلات اور مصائب کا شکار تھے لہذا اب یہ سڑکیں جن کی تعمیر نصف سے زیادہ ہوچکی ہے کی تکمیل سے ان علاقوں میں سفری سہولیات سمیت ترقی کے نئی راہیں کھل جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں