وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست میں مصروف، اہم فیصلے بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قوم پرست سیاست میں مصروف ہیں، فیصلے وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس میں ہوتےہیں۔ گورنرراج کی آئین میں گنجائش نہیں، رواں سال سندھ کواین ایف سی ایوارڈسے 750 ارب ملیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں تعصب پھیلایا جاتا ہے،نیشنل فنانس کمیشن کے ذریعے صوبوں کو پیسہ آتا ہے، سندھ کو این ایف سی کی مدمیں ملنے والا پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 500 میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پولیس موبائلز صرف پروٹوکول کیلئے رکھی ہیں، وفاق سے بدین اور گھوٹکی کیلئے اسپیشل فنڈز لیے جاتے ہیں، لاڑکانہ میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ صحت کا نظام تباہ ہو چکا، گورنر راج کی آئین میں گنجائش نہیں، من پسند ٹھیکہ داروں کو ٹھیکے دے کر کب تک سندھ کو چلایا جائے گا۔ سب سےزیادہ پلی بارگین کے کیسز سندھ کے ہیں۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی مسائل کاعلم نہیں، آج کل نوازشریف، اسحاق ڈار، حسن نواز بھی اوور سیز پاکستانی ہیں۔ ن لیگ نےآنکھیں بند کر کےانتخابی اصلاحات کو مسترد کیا، اوورسیزپاکستانی ملک سے پیسہ نہیں لےکر جاتے بلکہ باہر سے بھیجتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس سال گندم، چاول اور مکئی کی ریکارڈ فصل ہوئی، موبائل ڈیٹا اور کالز پر ٹیکس کو مسترد کر دیا گیا، حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں