تفتان، ایرانی سیکورٹی کی کارروائی، 100پاکستانی شہری گرفتار

تفتان:ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی 100پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیاتفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 100پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 74،خیبر پختون خواہ 08، سندھ 12،،آزاد کشمیر 02 اور بلوچستان04 شامل تھے اس کے علاوہ 96بندے جن کے پاس پاکستانی قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے تلاش کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں