فائزر ویکسین 1000افراد کیلئے موصول ہو گئی ہے،سیکرٹری ہیلتھ کیئر بلوچستان

کوئٹہ: سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر بلوچستان عزیز احمد جمالی اور صوبائی کوآرڈنیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے بلوچستان کو فائزر ویکسین (pfizer Vaccine) 1000افراد کے لئے موصول ہوگئی ہے جو صرف کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کو سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال اور سینار ہسپتال میں لگائی جائے گی۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے بلوچستان کو فائزر ویکسین (pfizer Vaccine) 1000افراد کے لئے موصول ہوگئی ہے جو صرف کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد جیسے کہ (کینسر، ڈائیلائسز، ٹرانسپلانٹ، تپ دق، ایچ آئی وی ایڈز، دائمی ہیپی ٹائٹس کے شکار افراد)کو سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال اور سینار ہسپتال میں لگائی جائے گی۔ بیان میں ایسے تمام مریضوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ فائزر ویکسین لگوانے کے لئے ضروری دستاویزات جن میں ڈاکٹر کا نسخہ بمعہ لیبارٹری ٹیسٹ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ قریبی ہسپتال یا وارڈز میں اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ انہیں کورونا سے بچاؤ کے ویکسین لگائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں