آٹا، چینی اسکینڈل پر وزیرِ اعظم کو کمیشن میں طلب کیا جائے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا، چینی اسکینڈل میں وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کمیشن میں طلب کیا جائے۔ایک بیان میں ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران اور بزدار کے فیصلوں نے نامی، بےنامی چینی کی فروخت کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتیں بڑھانے کے عمران اور بزدار صاحب کے فیصلوں نے عوام کو نقصان پہنچایا، صنعت کاروں نے حکومت کی بنائی ہوئی پالیسی سے فائدہ اٹھایا۔مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ جنہوں نے یہ پالیسی بنائی، وہ اصل ذمے دار ہیں، انہیں کب گرفتار کیا جائے گا؟انہوں نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن اور میڈیا کو انکوائری سے پہلے گرفتار کر رکھا ہے، اپوزیشن اور میڈیا کو انکوائری سے پہلے ہی سزائے موت کی چکیوں میں رکھا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments