سرگودھا، جائیداد کی لالچ میں سگی اولاد کا ساتھیوں سمیت باپ پر قاتلانہ حملہ

سرگودھا:سرگودھا شہر میں جائیدادکی لالچ میں اولاد نے ساتھیوں کے ہمراہ سگے پاب پر قاتلانہ حملہ کر دیا جسے اہل محلہ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنادیا جسکی اطلاع پر پولیس نے کاروائی شروع کردی،ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ عزیز کالونی کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم شبیراحمد گجرنے پولیس کو بتایا کہ اس کا عزیز کالونی میں ایک مکان ہے جس نے اپنے بیٹے عمر شبیر کو جگہ ملازمت رکھوایا۔جس نے اپنے بہن بھائیوں اورساتھیوں کے ہمراہ مکان پر قبضہ کی خاطر قاتلانہ حملہ کرکے بیہمانہ تشددکانشانہ بنایا اور گلے میں پھنداڈال کر قتل کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے ناکام بنا دیا جس کا کہناہے کہ میری اولادمکان ہتھیانے کیلئے مجھ پر کئی بارحملہ آور ہو چکی ہے جس کے بیان پر تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں