کورونا ویکسین سے انکار پر بنوں میں مزید 11پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے

بنوں:بنوں میں کورونا ویکسین سے انکار پر مزید 11 پولیس اہلکار معطل کر کے تنخواہیں روک دی گئیں۔ڈی پی او آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انکار پر 11 پولیس اہلکاروں کو معطلی کے ساتھ تنخواہیں بند کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی 6لیڈی پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسی نیشن سے انکار پر معطل کیا گیا تھا تاہم لیڈی اہلکاروں کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے کے بعد انہیں بحال کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں