قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی حکومت و نظام میں ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کو ئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نہ بہترین وٹیکس فری بجٹ سے قوم کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی نام نہاد جمہوری حکومتوں سے،قوم کے مسائل کا حل اسلامی حکومت واسلامی نظام ہے،ملک کو بدعنوان آمریت وبدعنوان،نااہل،ناتجربہ کار نام نہادجمہوریت نے بدترین نقصان پہنچایا۔بلوچستان سمیت ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کا قیام اور دیانتدار قیادت ہے۔زرداری،نواز، گیلانی سے لیکر عمران خان تک حکمرانوں نے بلوچستان کے اصل مسائل کو حل اور محرومیوں کو ختم کرنے کی بجائے اپنی کرسی مضبوط کرنے کیلئے روایتی جاگیردارانہ طبقہ کو راضی رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام کیساتھ نہ وفاق نے وفائی کیا نہ اپنے صوبائی حکومت منتخب نمائندوں نے وفائی کی۔بدعنوانی کا راستہ روک کر ہی ہم ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔کسی لٹیرے کو آج تک سزانہ ملناکرپشن کو دوام دینے کی سازش وکوشش ہے۔ جماعت اسلامی نے اقتدار کے بغیر ہر فورم پر بلوچستان کے حق حاکمیت تسلیم کرنے سے لیکر عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور آواز اٹھائی رہی ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ جن لوگوں نے اقتدار کے مزے اور حقوق بلوچستان پر سودے بازی کر کے اپنے مفادات کی تکمیل کی آج وہی پھر بلوچستان کے حقوق کی بات کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ مائنس ون یا ٹو کا مسئلہ نہیں ہے، فرسودہ و ظالمانہ نظام کا خاتمہ اور کرپٹ قیادت سے نجات کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے کیونکہ ایک فرد کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جماعت اسلامی مظلوم، مزدور اور غریب دشمن نظام کے خلاف اور اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں ہم عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں عوام ظلم وجبر کے خاتمے اسلامی حکومت کے قیام اورمسائل کے حل کیلئے ہماراساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں