کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کا بحران عروج پر، عوام پریشان

کوئٹہ :سریاب مل،کسٹم، کمالو گلی، گاہی خان چوک وگردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ٹرپنگ کاسلسلہ جاری ہے اس سخت گرمی میں سریاب کے عوام بلبلا اٹھے، پانی کابحران بھی سرچڑھ کربولنے لگا کیسکو حکام اس مظالم کانوٹس لیں، مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون سریاب کے چیرمین حاجی عبداسلام بادینی۔تفصیلات کے مطابق اس سخت اورشدید ترین گرمی میں سریاب کے عوام کے ساتھ کیسکو کے مظالم ختم ہونے کانام نہیں لے رہے ہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ کے ساتھ ساتھ ٹوفیس کاسلسلہ تاہنوز جاری ہے سریاب مل، کسٹم، کمالو گلی، چلتن گلی، گاہی خان چوک، وگردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ستم بالائے ستم یہ ہے کہ صرف لوڈشیڈنگ پراکتفا نہیں کی جارہی ہے اگربجلی آجائے تو ٹرپنگ کاسلسلہ جاری ہے ہرآدھ گھنٹے میں کئی بار بجلی آتی چلی جاتی ہے آنکھ مچولی کے ساتھ ساتھ ٹوفیس ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے واٹرسپلائی اسکیمات بھی نہیں چل رہے ہیں پانی کابحران توپہلے جاری تھا اب سرچڑھ کربولنے لگا ہے کیونکہ پرائیوٹ ٹیوب ویل بھی نہیں چل رہے ہیں جس سے ٹینکرمافیا کی چاندی ہوگئی ہے دوگنازائد رقم لیکر پانی لارہے ہیں جس سے غریب عوام گرمی کے ساتھ ساتھ پانی کے بحران سے دہرے مشکلات سے دوچار ہیں اس لیے عوامی حلقوں نے کیسکو چیف بلوچستان ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بحران کا نوٹس لیکر سریاب کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرکے یہاں کے عوام کو بہتر وولٹیج کے ساتھ مکمل بجلی فراہم کی جائے ورنہ عوام پھر سے سڑکوں پرنکلنے پرمجبورہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں