حوثی ملیشیا کا سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر ڈرون حملہ

صنعاء:یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی ریجن عسیر میں ایک اسکول پر ڈرون حملہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون اسکول کی عمارت میں گرا ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔حوثی ملیشیا نے حالیہ مہینوں کے دوران میں یمن کے شمالی علاقوں سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی جانب متعدد ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد ان ڈرون حملوں سے شہریوں اور شہری ڈھانچے کو بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا اور اس کے پس پشت قوتوں نے شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دہشت گردی کی یہ کوششیں بین الاقوامی انسانی قانون کی ننگی خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے صریحا منافی ہیں۔حوثی ملیشیا کا سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر ڈرون حملہ

اپنا تبصرہ بھیجیں