کوئٹہ میں مزید 2غیر قانونی ایرانی سکول سیل

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے ایرانی سکولز کا معاملہ،ضلعی انتظامیہ نے مزید 2 ایرانی سکولز کو سیل کردیا سکولز میں ایرانی نصاب پڑھایا جاتا تھا ابتک 8اسکولوں کوسیل کیاگیا کوئٹہ میں میں غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے 2مزید ایرانی سکولز کوسیل کردیا گیا جہاں تمام ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ذوہیب الحق کی سربراہی میں ٹیم نے مری اور ہزارٹاون میں اسکولوں کے خلاف کریک ڈاون کیاکارروائی کے دوران بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ شبیر احمد سمیت دیگر حکام موجودتھے کارروائی کے دوران مری علمدارروڈ پر قائم دو مزید ایرانی اسکولز کا سیل کیا گیا ابتک مجموعی طورپر 8ایرانی نصاب میں چلائے جانے والے اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر محمد ذوہیب الحق کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں ایرانی نصاب پڑھانے والے 2مزید تعلیمی ادارے سیل کردئیے ہیں ابتک 8اسکولوں کو سیل کیا گیا ہے اسکولوں میں ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا جو مری باداور ہزارہ ٹاون میں قائم تھے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ غیر ملکی ہیں اسکولوں سے ناقابل قبول لٹریچر بھی برآمد ہوابند کئے گئے اسکول کئی سال سے اجازت کے بغیر چل رہے تھے، مذکورہ اسکولز سے ممنوعہ لٹریچر کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،سکولوں سے متعلق مزید تحقیقات بھی ادارے کررہے ہیں اسکولز غیر ملکی فنڈنگ سے چلائے جانے کابھی انکشاف ہوا ہے۔محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق 2015ء ایکٹ کے قانون کے تحت نجی اسکولوں کی رجسٹریشن لازمی ہے پاکستانی بورڈ سے الحاق نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ مزید تعلیم کیلئے ایران بھی جاتے تھے،بند کئے گئے اسکولز میں زیادہ ترنصاب ایرانی ہے جس کی اجازت نہیں ہے کچھ سکولوں نے اجازت مانگی تھی جنہیں اجازت نہیں دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کئے گئے اسکولز پاکستانی بورڈ سے الحاق نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کو مزیداعلی تعلیم کیلئے ایران بھیجوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، اسکولوں سے ناقابل قبول ممنوعہ لٹریچر بھی قبضے لیکر سیکورٹی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں