شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران خان اپنی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران خان اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں، شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا عوام کی جیب خالی، بجٹ جعلی پکڑے جانے کا خوف ہے، جھوٹی بجٹ تقریر کے دوران عمران خان نے پُر امن احتجاج پہ اپنی عورتوں سے حملہ کروایا، بجٹ کارٹلز مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے اور عوام کی جیب خالی کرنے کا بجٹ ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان نے جھوٹا، جعلی اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا، ٹیکس نہیں لگے کا دعویٰ جھوٹا اور اربوں کے ٹیکس بجٹ تقریر سے غائب کر دئیے گئے، حکومتی بجٹ تقریر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے، اس لئے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی، ‎پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کو بجٹ پر تقریر کرنے سے روکا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں