نیب کی آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسزکراچی منتقل کرنے کی مخالفت

اسلام آباد:نیب نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسزکراچی منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف زرداری کی ریفرنس منتقلی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دی جائے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز منتقلی کیس میں جمع کرا دیا۔جس میں نیب نے سپریم کورٹ سے آصف زرداری کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی ریفرنس منتقلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے، سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست خارج ہوچکی ہے۔نیب نے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کراچی سے اسلام آبادمنتقلی کاحکم دیا، سپریم کورٹ کا حکم نہ بھی ہوتب بھی چیئرمین نیب کے پاس ریفرنس کااختیار ہے۔نیب کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سندھ کے وزرا،وزیر اعلیٰ،سرکاری حکام کے نام ہیں جبکہ کیسز میں بینکرز،کاروباری افراد کے نام بھی شامل ہیں، خدشہ ہے مقدمات احتساب کراچی میں چلے تو گواہوں پر دباؤ ڈالا جائے گا۔واضح رہے کہ آصف زرداری کو جعلی اکاؤنٹس ریفرنس، پارک لین ای اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ریفرنس، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس اور توشہ خانہ ریفرنسز کا سامنا ہے۔آصف علی زرداری نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ان چار ریفرنسز کو کراچی منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔درخواستوں میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال، اسلام آباد ہائیکورٹ کے پریزائڈنگ افسر، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف، عبدالغنی مجید، سابق سی ای او سمٹ بینک حسین لوائی کو فریق بنایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں