وزیراعظم کا دورہ بی ایم سی پر آئسولیشن وارڈکی بابت بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ: وزیراعظم کا دورہ بی ایم سی پر آئسولیشن وارڈکی بابت بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ویڈیو میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے انہیں آئسولیشن وارڈ کا وزٹ کرایااور بہترین سہولیات دیکھ کر وزیراعظم نے حوصلہ افزائی کی لیکن اس پرمخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں اور انہوں نے حکومت کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا، پہلی بات تویہ ہے کہ ایک رات میں اتنی سہولتیں نہیں دی جاسکتی اس سے پہلے بھی جام کمال خان خود بی ایم سی کا دورہ کرچکے ہیں اوران کے ساتھ میڈیا بھی وہاں بھی موجود تھی جو لوگ اپنے آپ کو سیاسی لیڈر اورعوامی نمائندہ سمجھتے ہیں انہوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہر کیا اور بغیر کسی تحقیق کے بلوچستان حکومت کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا
Load/Hide Comments