وفاق نے 147ارب کا وعدہ کیا ہے لگتا نہیں ملیں گے،مراد علی شاہ

کراچی:وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 147 ارب روپے اب ملنے ہیں، مگر لگتا نہیں کہ یہ ملیں گے۔ مجھے کسی صوبے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم نے وفاق کے روڈز بھی سندھ میں بنوائے ہیں، دوسرے صوبوں میں صوبائی روڈز بھی وفاق بنا رہا ہے، وفاق کی جانب سے عجیب و غریب بیانات آتے ہیں۔ سندھ کیلئے آئندہ بجٹ کا 25 ارب خسارہ بحریہ ٹاون کی رقم سے باآسانی پورا کیا جاسکتا ہے۔کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 869 ارپ روپے ملنے تھے، وفاق نے اس سال 760 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، جن میں سے 147 ارب روپے اب ملنے ہیں، مگر لگتا نہیں کہ یہ رقم ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا رواں سال کا 14 کھرب 77 ارب کا بجٹ ہے، سب سے بڑا ریونیو سورس سندھ ریونیو بورڈ ہے، جس سے 125 ارب روپے ملیں گے، ہم نے اگلے برس ڈیڑھ سو ارب کا ریونیو کا ٹارگٹ رکھا ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 82 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے۔سندھ کیلئے آئندہ بجٹ کا 25 ارب خسارہ بحریہ ٹاون کی رقم سے باآسانی پورا کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں