افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ نے عوام کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دہا،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ:بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ نے عوام کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دہا افغانستان کے مذہب اور قوم پرستوں نے اپنے مفادات حاصل کئے وہ عوام کو بتائیں کہ انہوں نے قیام امن کیلئے کیا کردارادا کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان امن جرگہ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ افغانستان میں جاری خانہ جنگی سے ابتک لاکھوں کی تعداد میں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زندگی بھر کیلئے معذور ہوچکے ہیں افغانستان کے مذہب اور قوم پرستوں نے صرف اپنے اپنے مفادات حاصل کئے لیکن انہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مذہب اور قوم پرست اپنے گریبانوں میں جھانک کر عوام کو یہ بتائیں کہ انہوں نے افغانستان میں قیام امن اور عوام کی خدمت کیلئے کیا کرداراد اکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قبائلی مشران،طالبان رہنماوں اور حکومتی ارکان کو چاہئے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا اپن کردارادا کریں کیونکہ خانہ جنگی اور ہتھیار اٹھانا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں