دالبندین، متحدہ اپوزیشن کی کال پر رکاوٹیں کھڑی کر کیآر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دی گئی

دالبندین: متحدہ اپوزیشن کے کال پر صوبائی بجٹ میں اپوزیشن اراکین کے علاقوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں کسٹم کے مقام پر بی این پی اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے آر سی ڈی شاہراہِ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کردی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے اس موقع پر جمعیت علما اسلام تحصیل دالبندین کے امیر امیر محمد صدیقی بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ اور دیگر نے کہا کہ موجودہ نااہل اور کرپٹ صوبائی حکومت جان بوجھ کر اپوزیشن اراکین کے فنڈز روک کر انہیں غیر منتخب لوگوں میں تقسیم کرتاہے جو کہ صوبائی حکومت کے نااہلی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت ایک سلیکٹڈ اور کرپٹ حکومت ہے جنہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ صرف اور صرف کمیشن خوری اور فنڈز کو ہڑپ کرنے میں لگا ہوا ہے اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے تحصیل ڈپٹی سیکرٹری حافظ علی محمد بڑیچ بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ احمد یار سمالانی شیر دل مجاز سمالانی ثنا اللہ ریکی شیر احمد مینگل جمعیت علما اسلام کے قاری عبدالحد جمعیت طلبا کے صدر ابراہیم خان بڑیچ عبدالقدیر خان بڑیچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں