اسپیکرنے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان کے قومی اسمبلی کی حدودمیں داخلے پرپابندی ختم کر دی

اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان کے قومی اسمبلی کی حدودمیں داخلے پرپابندی ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان پرگزشتہ روز پابندی لگائی تھی تاہم دوسرے روز جمعہ کو اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان کے قومی اسمبلی کی حدودمیں داخلے پرپابندی ختم کر دی۔ جن ارکان پر پابندی ختم کی گئی ہے ان میں حکومتی ارکان علی نواز اعوان، عبدالمجید خان اور فہیم خان جبکہ اپوزیشن ارکان شیخ روحیل اصغر،علی گوہر،چودہری حامد حمید اور آغارفیع اللہ شامل ہیں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور سکیورٹی کو آگاہ کر دیاگیا۔اسپیکر اسد قیصر نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اٹھائی،اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ روز سپیکر کو بھیجے گئے مراسلے میں ممبران پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں