بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن کا شیڈول تین دن میں جاری کیا جائے، پاکستان بار کونسل

کوئٹہ:پاکستان بار کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن کا شیڈول تین دن کے اندر جاری کرنے اور الیکشن کیلئے پولنگ17 جولائی کو کرانے کے احکامات جاری کردئیے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن جو کہ ایک سال کے عرصہ کے لیے ھوتے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ھائی کورٹ بارکے الیکشن کا انعقاد نہیں کیا گیا گزشتہ سال ستمبر میں۔بلوچستان بار کونسل نے ھائی کورٹ کے الیکشن بروقت منعقد کرانے کے لیے ھائی کورٹ بار کو وقتا فوقتا احکامات دیتے رھیے لیکن اس پر ھائی کورٹ بار مسلسل بلوچستان بار کونسل کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے رھے اخر کار بلوچستان بار کونسل نے ھائی کورٹ بار کے الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن بورڈ کی تشکیل دیکر ھائی کورٹ بار کے الیکشن کے لیے باقاعدہ۔شیڈول بھی جاری کر دیا تھا اس شیڈول کو ھائی کورٹ بار کے صدر باسط شاہ نے پاکستان بار کونسل میں چیلنچ کیا تھا اور گزشتہ اٹھ مہنوں سے ھائی کورٹ بار پاکستان بار کونسل کی جانب سے اسٹے پر اپنے امور چلا رھے تھے اج پاکستان بار کونسل کی اپیلٹ کمیٹی برائے بلوچستان نے ھائی کورٹ بار کے صدر باسط شاہ کی اپیل پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ھوے پاکستان بار کونسل نے ھائی کورٹ بار کیالیکشن کے سلسلے میں پہلے سے تشکیل شدہ الیکشن بورڈ کو حکم صادر کیا کہ وہ تین۔دن کے اندر باقاعدہ الیکشن۔شیڈول جاری کرے اور ھائی کورٹ بار کے الیکشن کے لیے پولینگ 17 جولائی مقرر کردی اور اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل کے اپیلٹ کمیٹی نے بلوچستان بار کونسل کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ھائی کورٹ سبی اور تربت سرکٹ بینچز کے الیکشن کا انعقاد بھی فورآ کروائے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام۔ڈسٹرکٹ بارز کے الیکشن بھی جلد سے جلد اور بار کونسل ایکٹ اور رولز کے تحت ھر سال بروقت الیکشن منعقد کرانے کیلئے اور بار کونسل کے ایکٹ اور رولز پر عملدرامد کے لیے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے تاکہ بار میں جمہوری روایات کا تسلسل جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں