وزیراعلیٰ بلوچستان سخت حفاظتی حصار میں اسمبلی پہنچے اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج گملے اٹھا کر پھینک دئیے اسمبلی سیکرٹریٹ کے شیشے ٹوٹ گئے

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان سخت حفاظتی حصار میں اسمبلی پہنچے اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج گملے اٹھا کر پھینک دئیے اسمبلی سیکرٹریٹ کے شیشے ٹوٹ گئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کا مالی سال 2021-22کا بجٹ پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن ارکان کے احتجاج کی وجہ سے وزیراعلیٰ جام کمال خان سخت سیکورٹی حصار میں بلوچستان اسمبلی کے عقبی دروازے سے اسمبلی میں داخل ہوئے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ وزیراعلیٰ کو بھی گھیرے میں لیا گیا تھا وزیراعلیٰ جام کمال خان کی طرف مظاہرین نے مختلف اشیاء بھی پھینکیں جبکہ وزیراعلیٰ جب اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر داخل ہورہے تھے تو اپوزیشن ارکان اور اسمبلی کے احاطے میں موجودہ مظاہرین نے وزیراعلیٰ، پولیس اور حکومتی ارکان کی جانب گملے بھی پھینکے جو پولیس اہلکاروں کو لگے اس موقع پر دھکم پیل اور ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم بعدمیں ارکان اسمبلی اور مظاہرین کو پولیس نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے دروازے کے سامنے سے ہٹا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں