شہباز شریف کو لیپ ٹاپ اور قرنطینہ سے باہر نکل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،لیاقت بلوچ

اوکاڑہ:جماعت اسلامی کے سنئیر رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو لیپ ٹاپ اور قرنطینہ سے باہر نکل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ملک محلاتی سازشوں کا متحمل نہیں ہے حکومت نے بلدیاتی اداروں کو توڑ کر قانون شکنی کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت کوثر کی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کنفیو ژن کا شکار ہے عمران خان خود کنفیوز ہیں حکومت نے قبل از وقت تیاری نہیں کی حکومت میں اس بات کا احساس ہی نہیں ہے کم از کم 50 ہزار ٹسٹ روزانہ ہونیچاہییے ڈاکٹروں عملہ کو ضروری سامان کی فراہمی ٹھیک سے نہیں ہو سکی عوام کو راشن اور دیگر سہولیات نہیں مل رہی ٹائیگر فورس اجلت کا فیصلہ ہے حکومت کسی بات کی کوء تیاری نہیں کر سکی ریلیف کے کام کرنے والی این جی اوز کے مشترکہ طریقہ کار کو حکومت منظم نہیں کر سکی لوگ احتجاج کر رہے ہیں عمران خان ٹی وی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں حکومت 300 یونٹ بجلی صارفین کے مکمل بل معاف کرے احساس پروگرام میں نہ جانے کس کو پرمووٹ کرنا چاہتے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ کو احساس پروگرام میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے جماعت اسلامی منظم طریقہ سے مشکل کی اس گھڑی میں کام کر رہی ہے موجودہ حالات میں انسانیت کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے استغفار اور توبہ کرنا ضروری ہے ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بے بس ہیں اور سجدے کر رہے ہیں ہمیں سبق سیکھنا چاہیے توبہ کر کے معافی مانگنی چاہیے وزیر اعظم نااہلی چھپانے کے لیے آٹا چینی بحران کی رپورٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جو ادارے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں سنگین جرم ہے پنجاب حکومت کی جانب سے مخیر حضرات پرپابندیاں لگانا بے حسی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں