مجھ سے زیادہ جام کمال کا سیاسی مخالف نہیں ہوگا، اپوزیشن کے رویہ کی مذمت کرتا ہوں، اسلم بھوتانی

کوئٹہ:رکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی نے وزیر اعلی جام کمال خان کیساتھ اپوزیشن احتجاج کے دوران جو نا زیبا حرکت کی گئی اسکی مذمت کی ہے۔بھوتانی برادران نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں ہر ایک کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے قطع نظر اسکے کہ وہ ایک دوسرے کے کتنے بھی سیاسی مخالف ہوں۔سردار صالح محمد بھوتانی اور اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ہم سے زیادہ جام کمال کا سیاسی مخالف اور کون ہوگا لیکن ہم نے ہمیشہ سیاسی مخالفت میں ایک دوسرے کی عزت ثقافت اور بلوچستان کی قبائلی روایات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔بھوتانی برادران نے کہا ہیکہ اپوزیشن کا احتجاج آئینی اور پارلیمانی حق ہے لیکن ہماری اپوزیشن کے دوستوں سے گزارش ہے کہ احتجاج کے دوران اپنے ورکروں کو ہدایت کریں کہ بلوچستان کے قبائلی روایات کا احترام ہمیشہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں